تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں ’چرس ایکسپو‘ کا انعقاد سینکڑوں لوگوں کی چرس پینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز)پاکستان میں منشیات جیسی لعنت نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے جبکہ ملک میں اس کے بیچنے اور خریدنے والے دھندناتے پھر رہے ہیں ۔ یہاں یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ یہ اب سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹی کا بھی رخ کر چکی ہے ۔خیبرپختونخوا نشے کے عادی افراد میں چرس کافی مقبول نشہ ہے ۔ تاہم ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کسی مقامی جگہ پر سینکڑوں افراد سرعام مختلف اقسام کی چرس کی بوریاں سجائے بیٹھے ہوئے ہیں اورخریدو فروخت جاری ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں موجود گاہکوں کا ایک ہجوم ہے ، ویڈیو وادی تیراہ کی ہے جسے چرس کے استعمال اور پیدوار کی وجہ سے کافی بدنامہ علاقہ سمجھا جاتا ہے ۔ وہاں موجود لوگ چرس خریدنے میں ایسے مگن ہیں جسے وہ گھر کیلئے دال ، اجناس وغیر ہ خرید رہے ہوں ۔ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی صارفین بھی دلچسپ اور طنزیہ انداز میں تبصرے کر رہے ہیں ۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ یہ ایک قابل غور چیز ہے کے پی کے تیراہ کی وادی میں چرس ایکسپو 2019کا انعقاد ہوا ہے ، کیا ہی اچھا ہو اس کا انعقاد کراچی ایکسپو سینٹر میں کرایا جائے ۔ ویڈیواس لنک میں ملاحظہ کریں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button