تازہ ترین

جامعہ چترال نے بی اے کے سالانہ امتحانات برائے 2019کے نتائج کا اعلان کردیا

چترال( نمائندہ آوازچترال) جامعہ چترال نے بی اے کے سالانہ امتحانات برائے 2019کے نتائج کا اعلان کردیا۔ کنٹرولرامتحانات یونیورسٹی آف چترال ڈاکٹر عتیق احمد طارق کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق مذکورہ امتحانات میں کل 467امیدواروں نے حصہ لیاجن میں سے کل 134امیدوار کامیاب قرار پائے یوں کامیابی کا مجموعی تناسب 28.69رہا۔ تفصیلات کے مطابق فہیم اللہ ولد رفیع اللہ نے رول نمبر608کے تحت کل 550میں سے 358نمبر لیکر یونیوسٹی بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلیا جبکہ عطیہ افضل دختر شیر افضل نے رول520کے تحت 338نمبر لیکر دوسری اور رضوانہ حریر دخترسید حریرشاہ نے رول نمبر591کے تحت 337نمبر لیکرجامعہ بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button