تازہ ترین

مودی نے پاکستان میں کمزور حکمران دیکھ کر کشمیر کو بھارت کا حصہ بنادیا، سراج الحق

  ایبٹ آباد:(آوازچترال رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ 72 سالوں  میں کسی ہندوستانی حکمران کو یہ جراءت نہیں ہوئی کہ کشمیر کو بھارتی یونین کا حصہ بناسکے لیکن جب مودی نے دیکھا کہ پاکستان میں حکمران کمزور اور ملک سیاسی انتشار کا شکار ہے تو کشمیر کو ہندوستانی یونین کا حصہ بنانے کی سازش کی ۔ ایبٹ آباد میں کشمیر بچاؤ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ  کراچی سے چترال تک پوری قوم مودی کامقابلہ کرنے اور بھارت سے دودو ہاتھ کرنے کو تیارہے، اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد مسلم ممالک نے بھی پاکستان کا ساتھ چھوڑدیا جو نااہل حکمرانوں کی ناکام خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،اقوام متحدہ  میں تقریرکو ایک مہینہ ہونے کو ہے ،قوم حکمرانوں سے پوچھتی ہے کہ تقریر کا کیا اثرہوا؟ کیا انڈیا نے اپنا فیصلہ واپس لے لیایا کرفیو کا خاتمہ کیا؟ سراج الحق نے کہا کہ انڈیا صرف ایک زبان سمجھتا ہے اور وہ زبان جہاد کی ہے، کشمیر کی لڑائی سری نگر میں نہ لڑی گئی توپھر یہ لڑائی لاہور ، اسلام آباد میں لڑنی پڑے گی ،حکومت نے اب بھی فیصلہ نہ کیاتو پھر عوام خود فیصلہ کریں گے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button