70

خیبرپختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ

شاور(آوازچترال رپورٹ)۔خیبرپختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیس سامنے آگئے ٗدونوں کیس سرائے نورنگ ضلع لکی مروت سے رپورٹ ہوئے ہیں ٗ7 سالہ بچی اور 21 ماہ کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے مطابق متاثرہ بچوں کو حفاظتی قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔ ان کے فضلہ کے نمونوں کے لیبارٹری ٹیسٹ میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے واضح رہے کہ رواں سال کے دوران خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 56 ہوگئی ہے ای او سی کے کوآرڈنیٹر عبدالباسط کے مطابق لیو کیسوں کی بڑی وجہ والدین کا بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے سے انکار ہے انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہے۔

Facebook Comments