تازہ ترین

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے آرٹیکل 245 کے تحت فوج طلب کرنے کی تیاریاں،حکومت نے منصوبہ بندی شروع کردی

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے حکومت نے منصوبہ بندی شروع کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے حکومت نے منصوبہ بندی شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج طلب کی جا سکتی ہے۔ذرائع کے مطابقامن و امان کی صورتحال کے پیش نظرسرکاری عمارتوں اور اہم تنصیبات پر فوج تعینات کرنے پر غوربھی کیا جارہا ہے جبکہ فوج طلبی کا حتمی فیصلہ وزارت

داخلہ کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روزمارچ سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے سات رکنی حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی تھی، کمیٹی مولانا فضل الرحمان سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کرے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button