28

پی ٹی آئی پشاور کے متعدد کارکن جے یو آئی میں شامل

ُپشاور(آوازچترال رپورٹ)۔پاکستان تحر یک انصاف پشاورکے سابق سینئر نا ئب صدر اور قومی اسمبلی کے حلقہ 27 کے سابق امیدوارسمیت متعدد افراد نے جمعیت علمائے اسلام میں شامل ہو نے کا اعلان کردیا۔گزشتہ روز پشاور پر یس کلب میں جمعیت علما ئے اسلام ضلع پشاور کے جنرل سیکر ٹر ی خالد وقار چمکنی کے ہمراہ پی ٹی آ ئی کے سا بق سینئر نائب صدر قاری رحیم شاہ، محمد نوید علی خان داؤدزئی، زاہد خان ارمڑ،پی کے 70سے اقبال شاہ ارمڑ نے پر یس کانفر نس میں با قاعدہ شمو لیت کا اعلان کر تے ہو ئے قاری رحیم شاہ اور اقبا ل شاہ ارمڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آ ئی اور عمرا ن خان کے ساتھ تعلق گزشتہ پندرہ سالوں سے تھا اور پارٹی کو ہر فورم پر سپورٹ کیا مگر اب موجودہ حکومت عوام کی امنگوں پر پورا اترنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آ ئی کی حکومت اپنے منشور اور وعدوں سے مکر گئی ہے عوا م سے ایک کروڑ نو کر یاں اور پسے ہو ئے طبقے کیلئے پچاس لا کھ گھر بنانے سے بھی قاصر ہے اور پاکستا ن کی ساکھ کو بین القوامی سطح پر گر اد یا ہے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ایک موروثی پارٹی بن چکی ہے جس میں ورکرز کی کو ئی عزت نہیں پی ٹی آ ئی کی معاشی پالیسی عوا م دوست نہیں بلکہ عوا م دشمن پالیسی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں مولانا فضل الر حمن واحد لیڈر ہے ملک بھر کے تمام عوا م کی نظر یں مولانا پر ہیں اور وہ اس نا اہل حکمرا ن سے نجات دلا ئینگے۔