تازہ ترین

چچا کے تشدد کا شکار بچوں کیلئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے تحائف

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں چچا کے تشدد کا شکار بچوں کے لیے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحائف بھجوائے ہیں۔ اوکاڑہ میں ماں سے ملنے جانے والے بچوں پر چچا کی جانب سے وحشیانہ تشدد کرنے کے واقعے کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی اور اوکاڑہ پولیس نے بچوں پر تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ نے گھر جا کر متاثرہ بچوں سے ملاقات کی اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے انہیں 20 ہزار روپے اور نئے کپڑے دیئے۔ واضح رہے کہ سسرال والوں سے خفا ہو کر میکے جا کر بیٹھ جانے والی خاتون سے ملنے کے لیے جانے والے کمسن بچوں کو ان کے چچا نے الٹا لٹکا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ سفاک ملزم کے تشدد سے بچے تڑپتے رہے، زار و قطار روتے رہے، تاہم ظالم چچا کے کان پر جوں تک نہ رینگی اور وہ ان پر وحشیانہ طریقے سے چپلیں برساتا رہا۔  واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا جس پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور ملزم کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ کی زیرِ نگرانی اس افسوسناک واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button