تازہ ترین

مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی تشکیل

  اسلام آباد(آوازچترال نیوز) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان سمیت اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کے لیے حکومت کی 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے 7 رکنی حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی مولانا فضل الرحمان سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کرے گی۔ کمیٹی میں پرویز خٹک سمیت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، اسد عمر، شفقت محمود اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی شامل ہیں۔   واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف اسلام آباد میں آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، پیپلز پارٹی پہلے ہی دھرنے کی حمایت کرچکی ہے اور اب مسلم لیگ (ن) نے بھی دھرنے میں جے یو آئی کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button