21

پولیو ورکرز کے معاوضوں میں اضافے کا فیصلہ

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والے پولیو ورکرز کے معاوضے میں 100 فیصد اضافہ کرنے فیصلہ کیاگیا ہے ٗ جس کے تحت مہم کے دوران روزانہ 500 روپے کی بجائے انہیں ایک ہزار روپے ادا کئے جائینگے کوآرڈنٹیر ای او سی نے معاوضہ دو گنا کرنے کی تصدیق کی ہے تاہم حتمی منظوری کے بعد معاوضہ بڑھانے کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کیا جائیگا پولیو کے حوالے سے قائم ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے پولیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی پروگرام ترتیب دیا ہے۔ اور بہترین کارکردگی کے حامل ورکرز کو سرٹیفیکٹ کی فراہمی کے ساتھ انہیں نقد انعامات سے بھی نوازا جائیگا ٗ کوآرڈنیٹر ای او سی عبدالباسط کے مطابق پولیو کے خاتمے کیلئے برسر پیکار پولیو ورکرز جہاد کر رہے ہیں ٗ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے میں بنیادی کرداری انہیں ورکرز کا ہے ٗ لہٰذا ان کی حوصلہ افزائی کیلئے مختلف پروگرام لا رہے ہیں۔