تازہ ترین

ملک بھر میں گرج چمک اور بارشیں ، برفباری کب سے شروع ہو گی ؟

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز)   بالائی خیبر پختونخوا(ابیٹ آباد،ہری پور، مانسہرہ،چترال،مالاکنڈ، شانگلہ ،صوابی، سوات اوردیرکے اضلاع)، شما لی پنجاب(مری، راولپنڈی ، جہلم، سیالکوٹ،اٹک اور چکوال کے اضلاع)،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور ما لاکنڈ ڈویژن میں بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے ۔ ہفتہ کے روز سے بالائی خیبر پختونخوا،بالائی اور وسطی بلوچستان ،بالائی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری کمی کا امکان ہے۔ جبکہ اتوار کو ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک، جبکہ شمالی علاقہ جات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ سوموار کو ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک، جبکہ شمالی علاقہ جات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔بروز منگل ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک، جبکہ شمالی علاقہ جات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم مالاکنڈ، دیر، چترال، سوات،اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں کہیں کہیں پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔بدھ سے خیبر پختونخوا(ضلع ابیٹ آباد،ہری پور، مانسہرہ،چترال،مالاکنڈ،صوابی، سوات ،دیر، مردان ، نوشہرہ، شانگلہ)،بالائی پنجاب(ضلع مری، راولپنڈی ، جہلم،سیالکوٹ،اٹک،لیہ ،ننکانہ ،،قصور،چکوال ،ناروال)،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج شام سے چند ایک مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ،جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔گلگت بلتستان اور ما لاکنڈ ڈویژن میں بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button