تازہ ترین

تاجر تنظیموں نے دودن کیلئے شٹرڈاﺅن ہڑتال کا اعلان کردیا

اسلام آباد (آوازچترال رپورٹ)  ملک بھر کی تاجر تنظیموں نے 29 اور 30 اکتوبر کو ملک گیر شٹر ڈاو¿ن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ صدر تنظیم تاجران کاشف چودھری کا کہنا ہے کہ کہ اب فیصلہ سڑکوں پرہوگا، ہم ٹیکس چور نہیں، ایف بی آر ٹیکس لینا نہیں چاہتا۔کاشف چودھری نے واضح کیا کہ تاجروں کا مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے کوئی تعلق نہیں، 31 اکتوبر کو تمام دکانیں کھلی ہوں گی۔تاجر رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کو کوئی شک ہے تو ہمارے مطالبات مان لے، ہم ہرتال کا اعلان واپس لے لیں گے۔حکومتی پالیسیوں کے باعث صنعتیں بند اور بازار ویران ہو رہے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button