تازہ ترین

برطانوی شاہی جوڑا بدھ کو چترال جائے گا جہاں وہ مقامی افراد سے بھی ملے گا اور شمالی علاقہ جات کے پرفضا مقامات کا بھی دورہ کرے گا۔

اسلام آباد:(آوازچترال رپورٹ) پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی، برطانوی شاہی جوڑا(آج ) بدھ کو چترال کا دورہ کرے گا، معزز مہمان اب 17 اکتوبر کو لاہور میں آئیں گے۔2006 کے بعد برطانوی شاہی خاندان کے کسی بھی فرد کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔   تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا بھاری بھرکم سکیورٹی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچا، برطانوی شاہی جوڑے کیلئے 40 سے زائد ڈاکٹر، پیرا میڈکس اور طبی عملہ بھی سکیورٹی ٹیم کا حصہ ہے۔شاہی جوڑے کے ہمراہ ان کے محافظ اور 40 سے زائد صحافی بھی پاکستان آئے ہیں۔ پانچ روزہ دورے کیلئے خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ برطانوی مہمان پاکستان مانومنٹ پر خصوصی تقریب کا حصہ بھی ہوں گے۔ برطانوی شاہی جوڑا کل  بدھ کو چترال جائے گا جہاں وہ مقامی افراد سے بھی ملے گا اور شمالی علاقہ جات کے پرفضا مقامات کا بھی دورہ کرے گا۔ برطانوی شاہی مہمان صوبہ خیبر پختونخوامیں درہ خیبر، قلعے کا دورہ بھی کریں گے۔شاہی جوڑا 17 اکتوبر کو لاہور میں ایس او ایس ویلیج، ایچی سن کالج جائے گا۔ شہزادہ اور شہزادی شوکت خانم ہسپتال بھی جائینگے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button