حکومت عوام کومرغیوں کے بجائے بنیادی سہولیات فراہم کرے ٗ ہائی کورٹ
پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس قیصر رشید نے کہا ہے کہ مرغیاں بانٹنے سے کچھ نہیں ہوتا حکومت عوام کو پہلے بنیادی سہو لتیں فراہم کرے یہ ریمارکس فاضل جسٹس نے نہری پانی گندہ کرنے اور آلوگی پھیلانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران دیئے کیس کی سماعت جسٹس قیصر رشید اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کا نمائندہ اور ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختون خوا شمائل احمد بٹ عدالت میں پیش ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ نہروں کی صفائی اور آلودگی سے بچانے کیلئے پی سی ون تیار کرلیا ہے۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختون خوا شمائل احمد بٹ نے عدالت کو تبایا کہ نہروں کی صفائی اور آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے کئی بلین روپے درکار ہیں فنانس ڈیپارٹمنٹ اس پر کام کررہا ہے فنڈ ملے گا تو اس پر کام شروع کردیا جائے گا۔ جس پر جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ حکومت کی کچھ ترجیحات ہونی چاہیئے لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہے حکومت کی ترجیحات کچھ اور ہیں مرغیاں بانٹنے سے کچھ نہیں ہوتا حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرے عدالت نے محکمہ ایریگیشن کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت نومبر کی پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔