تازہ ترینکھیل

سنیٹینئل سکول کے اسٹیڈئم میں کھیلے جانیوالے فائنل میچ میں یاران ویٹرن فٹ بال ٹیم نے نوجوان ویٹرن ٹیم چترال کو رننگ پنلٹی میں شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔

چترال ( نمائندہ آوازچترال )ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن چترال کے زیر اہتمام پہلا ڈسٹرکٹ ویٹرن فٹ بال ٹورنمنٹ منگل کے روز اختتام پذیر ہوا۔ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع کثیرتعداد میں تماشائی موجود تھے۔ سنیٹینئل سکول کے اسٹیڈئم میں کھیلے جانیوالے فائنل میچ میں یاران ویٹرن فٹ بال ٹیم نے نوجوان ویٹرن ٹیم چترال کو رننگ پنلٹی میں شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔یاران کلب کے عبدالحمید کو مین آف دی ٹورنمنٹ، یاران کلب کے ڈاکٹر اعجاز کو مین آف دی میچ اور نوجوان ویٹرن ٹیم کے عبدالرحمن کو ٹورنمنٹ کا بیسٹ گول کیپر اور یاران ویٹرن ٹیم کے یاسر کو ٹورنمنٹ کا ٹاپ سکورر ایوارڈ دیا گیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مولانا عبدالاکبر چترالی نے چترال میں پہلی مرتبہ ویٹرن فٹبال ٹورنمنٹ کے انعقاد پر ڈی ایف اے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تفریحی سرگرمیاں معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اسلئے نوجوانوں کو اسطرف بھرپور توجہ دینی چاہئے۔ مولانا عبدالاکبر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ منشیات کی لعنت سے خود کو محفوظ رکھیں اور معاشرے کی تعمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے فٹ بال کی ترقی کے لئے ایسوسی ایشن کے ساتھ پر ممکن تعاؤن کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں کے مسائل کے مرکزی اور صوبائی سطح کے اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے اپنی طرف سے ڈی ایف اے کے لئے 20ہزار روپے اور دونوں ٹیموں کے لئے پانچ پانچ ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button