75

ایک کروڑ نوکریوں کے دعوے ہوامیں اُڑ گئے، نوکریا ں دینا حکومت کا کام نہیں،حکومت اب کتنی بڑی تعداد میں محکمے ختم کررہی ہے؟فواد چودھری کا بڑا یوٹرن،

اسلام آباد( آوازچترال نیوز)ایک کروڑ نوکریوں کے دعوے ہوامیں اُڑ گئے، نوکریا ں دینا حکومت کا کام نہیں،حکومت اب کتنی بڑی تعداد میں محکمے ختم کررہی ہے؟فواد چودھری کا بڑا یوٹرن، انتہائی تشویشناک ااعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وضاحت کی ہے کہنوکریا ں حکومت نہیں پرائیویٹ سیکٹر دیتا ہے،یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگرلوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ 70 کی دہائی کی سوچ تھی کہ نوکریوں کے لئے حکومت کی طرف دیکھا جائے، اب نجی شعبہ نوکریاں دیتا ہے، حکومت کی ذمہ داری ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جہاں لوگوں کو روزگار میسر ہوں۔بعدازاں ٹوئٹر پر اپنے بیان کی وضاحت میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کہا تھا کہ نوکریاں حکومت نہیں پرائیویٹ سیکٹر دیتا ہے، حکومت نے ماحول پیدا کرنا ہے جہاں نوکریاں ہوں، یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکری ڈھونڈے۔بعدازاں ٹوئٹر پر اپنے بیان کی وضاحت میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کہا تھا کہ نوکریاں حکومت نہیں پرائیویٹ سیکٹر دیتا ہے، حکومت نے ماحول پیدا کرنا ہے جہاں نوکریاں ہوں، یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکری ڈھونڈے۔

Facebook Comments