تازہ ترین

ضلع کوہستان میں ایجوکیشن آفیسر قتل کے خلاف چترال ٹیچر زسڑکوں پر نکل آئے،قاتلوں کی گرفتاری اور ایجوکیشن آفیسرز کو سیکیورٹی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

چترال (نمائندہ آوازچترال)ضلع لوئرچترال مختلف سرکاری سکولوں کے پرنسپلز، ہیڈماسٹرزاور سینئرآساتذہ نے ضلع کوہستان میں قتل ہونیوالے ایجوکیشن آفیسر نواب علی کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرین نے چترال پریس کلب تک ریلی نکالی۔جنہوں نے ہاتھوں میں بینرزاور پلے کارڈاٹھارکھے تھے جس پر ایجوکیشن آفیسرقتل کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین میں ضیاء الدین،سعیدالحق،سیلم کامل،عبدرحمت،منیراحمد،سیداسماعیل علی شاہ،شاہدجلال،کمال الدین اوردیگرنے مظاہریں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایجوکیشن آفیسرزکو خطرات لاحق ہیں تاہم حکومت نے تاحال کسی بھی ضلع میں محکمہ ایجوکیشن کے آفیسرکوسیکیورٹی فراہم نہیں کی۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے انہیں نشان عبرت بنایاجائے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اساتذہ کوتحفظ فراہم کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے اگرقاتلوں کوجلدازجلدگرفتارنہ کیاگیاتواحتجاج کادائرہ وسیع کریں گے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button