چترال(نمائندہ آوازچترال)گذشتہ دنوں آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے زیرنگرانی گورنمنٹ آف کینیڈاکی تعاون سے کام کرنے والی پراجیکٹ کی مالی معاونت سے سطح سمندرسے 12500فٹ کی بلندی پرواقع چترال کے انتہائی دورافتادہ علاقے بروغل میں دوروزہ فری میڈیکل کیمپ کاانعقادکیاگیا۔جس میں مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات دئے گئے۔اس فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرنویداحمدکی سربراہی میں اے کے ایچ ایس پی کے نرسز،ایل ایچ وی اوردیگراسٹاف نے 300کے قریب مر یضوں کا معائنہ کرکے مفت ادویات فراہم کئے۔ اس میں بوڑھے،بچے اور خواتین مریض شامل تھے۔اس موقع پرپروگرام کواڈینٹر AQCESS پراجیکٹ میرفیاض نے کہاکہ اے کے ایچ ایس پی چترال کے انتہائی پسماندہ اوردورافتادہ علاقوں میں صحت کے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔میڈیکل کیمپ لگانے کا مقصد لوگوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے طریقے،ماں اور بچے کی صحت، رہائشی علاقوں کی صفائی، اور غذائی کمی سے متعلق معلومات دینا تھا۔وادی بروغل کے مکینوں کاکہناتھاکہ میڈیکل کیمپ کاانعقادغریب اورنادارافرادکے لئے نہایت مفیدہیں کیمپ کے انعقادپرآغاخان ہیلتھ سروس چترال کے شکرگزارہیں۔
Facebook Comments