گریڈ 19 کے 22 ایسو سی ایٹ پروفیسرز کی گریڈ20 میں ترقی
پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)صوبائی حکومت نے سلیکشن بورڈ کی سفارش پر گریڈ19کے 22ایسوسی ایٹ پروفیسروں کو گریڈ20میں پروفیسر کے عہدے پر مستقل بنیادوں پر ترقی دے دی ہے اعلامیہ کے مطابق جن ایسوسی ایٹ پروفیسروں کو پروفیسر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ان میں شفیع الرحمان، فضل محبوب، سید شوکت علی شاہ، ریاض احمد، احمد جان، حامد اقبال، قابل قدر، وفا محمد، گلاب شاہ، فضل سبحان، عاصم خان، محمد عظیم، محمد سہیل، محمد فریدون، امان اللہ خان، احمد جان، عیسیٰ خان اور عطاء اللہ شاہ شامل ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق ترقی پانے والے پروفیسرز بدستور ایک سال کے لئے پروبیشن پر ہوں گے اسی طرح ایک اور اعلامیے کے مطابق چار خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسروں کو بھی گریڈ19سے گریڈ20میں مستقل بنیادوں پر پروفیسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے جن میں مسماۃ روبینہ صمد، مسماۃ مسرت پروین، مسماۃروبینہ شفیق اور درشہوارشامل ہیں۔