تھانوں میں دفعہ 506کے تحت ایف آئی آرز کا اندراج بند
پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)صوبائی دارالحکومت پشاو ر کے تھانوں پردفعہ 506کے تحت ایف آئی آرز کے اندراج پر پابندی عائد کردی گئی ہے مذکورہ دفعات کے تحت مقدمہ کے اندراج کیلئے ایس ایس پی آپریشنز کی پیشگی اجازت لازم قراردیدی گئی ہے حالیہ فیصلہ تھانوں کی پولیس کی جانب ایک فریق کیساتھ ملکر مخالف فریق کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے پیش نظر کیاگیا ہے واضح رہے کہ ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے گزشتہ دنوں ایک اعلامیہ جاری کیا تھا۔ جس میں حکم دیاگیا تھاکہ تھانوں میں دفعہ 506 کے تحت ایف آئی آرز کے اندراج سے قبل ان سے اجازت لی جائیگی لیکن اس کے باوجود تھانوں میں دفعہ 506 کے تحت مقدمات کا اندراج جاری تھا جس پر گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشن نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نئے حکمنامہ کے تحت تھانوچں پر دفعہ 506 کے تحت ایف آئی آرز کے اندراج پر مکمل پابندی عائد کردی ہے جبکہ اس پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ڈویژنل ایس پیز کو نگرانی مقرر کیا گیا ہے۔