تازہ ترین

جماعت ہشتم کے بورڈ امتحانات کا شیڈول جاری

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور سمیت صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈوں کے زیر اہتمام ہشتم کے امتحانات 4مارچ 2020 ء سے شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے ٗ30اپریل کونتائج کااعلان کیاجائیگاآٹھویں امتحان کے پہلے سال کمپیوٹرکو بطوراختیاری مضمون شامل کیا جائیگا ٗ8مضامین کے مجموعی نمبر800 ہونگے جن میں 6لازمی اور2اختیاری مضامین ہونگے ہرمضمون 100نمبروں پرمشتمل ہوگا۔ نئے گریڈنگ فارمولے کے تحت گریڈنگ سسٹم کومتعارف کرایاجائیگاکامیابی کے تناسب کیلئے 45فیصد حدمقررکی گئی ہے آٹھویں کے بورڈامتحان میں فیل ہونے والے امیدواروں کیلئے سپلیمنٹری امتحان کاانعقادبھی کیاجائیگاتاہم اس امتحان میں فریش امیدوارداخلہ نہیں کراسکتے انگریزی ٗریاضی ٗسائنس اوراردوکے4لازمی مضامین میں پاس ہونے والے طلبہ نویں میں انرولمنٹ کیلئے اہل تصورہونگے بشرطیکہ اسی سال باقی فیل شدہ مضامین سپلیمنٹری امتحان میں پاس کریں نویں کلاس کے امتحان میں آٹھویں کے کسی ایک فیل مضمون کے ساتھ کوئی بھی طالبعلم اہل نہیں ہوگا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button