دیر کی خاتون نے فائٹر پائلٹ بننے کا اعزاز حاصل کر لیا | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / دیر کی خاتون نے فائٹر پائلٹ بننے کا اعزاز حاصل کر لیا

دیر کی خاتون نے فائٹر پائلٹ بننے کا اعزاز حاصل کر لیا

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)لوئر دیر کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون نے پاکستان ائر فورس میں جیٹ فائٹر پائلٹ بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔دیرسے تعلق رکھنے والی لڑکی کا نام کائنات جنید ولد احمد جنید ہے۔ کائنات جنید لوئر دیرکے علاقے بلامبٹ کی رہائشی ہے۔ کائنات جنید کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی بیٹی اور پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختار سے انتہائی متاثر تھی۔ کائنات تعلیم یافتہ اور بلند حوصلہ لڑکی ہے۔ اس کاعزم ہے کہ وہ اپنی زندگی وطن عزیز کی خدمت میں صرف کرے گی۔

error: Content is protected !!