تازہ ترین

وفاق میں بھی ریٹائرمنٹ کی عمر 63سال کرنے پر غور

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)وفاقی حکو مت نے خیبر پختونخوا کی طرز پر ملک بھر کے سرکاری ملازمین کی ریٹائر منٹ کی حد 60 سے بڑھا کر 63 کر نے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں خیبر پختونخوا حکو مت سمیت دیگر صو بو ں سے مختلف معلومات طلب کی گئی ہیں ٗوزیر اعظم کے مشیر عشرت حسین کی جانب سے کنٹرولر جنرل اور اکاؤٹنٹ جنرل آف پاکستا ن ٗ ڈی جی پوسٹ آفس پاکستان اور تمام صو بائی حکومتو ں کے نام ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ریٹائر منٹ کی حد میں اضافے کیلئے معلومات فراہم کی جائیں۔ جن میں 2018-19 ء میں ماہانہ پنشن اور کیموٹیشن پر اٹھنے والے اخراجات ٗ ریٹائر منٹ ٗ لیو انکیشمنٹ کے اخراجات ٗ جی پی فنڈکی ادائیگی اور ٹی اے گرانٹ دینے کے اخراجات شامل کئے جائیں ٗاس کے علاوہ موجودہ مالی سال 2019-20 ء میں متوقع طور پر ریٹائر ہونے والے افراد پر اٹھنے والے گریڈ وائز اخراجات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ٗبتا یا گیا ہے کہ وفاقی حکو مت ریٹائر منٹ کے لئے عمر کی حد میں اضافے پر غور کررہی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے عمر کی حد میں اضافے کے فیصلے اور قانون سازی سے پہلے وفاقی حکو مت سے رابطہ کیا تھا پھر یہ معاملہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں زیر غور آیا اور اٹھارہویں تر میم کی روشنی میں صو بو ں کو حا صل اختیارات کی بناء پروفاقی حکو مت نے صو بہ خیبر پختونخوا کے اس فیصلے میں مداخلت نہ کر نے کا فیصلہ کیا اور اس طرح خیبر پختونخوا حکومت نے صو بائی اسمبلی سے بل کی منظوری کے بعد اعلامیہ جاری کر دیا جس پر خیبر پختونخوا میں عمل در آمد ہو رہا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button