تازہ ترین
چترال میں جمعہ بازار کا افتتاح
چترال( نمائندہ آوازچترال) موجودہ وقت میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور شدید مہنگائی کے وجہ سے عوام پریشان حال ہیں ۔ چترال میں عوام کو سستے داموں اشیاء خوردنوش کی فراہمی کے لیے اتالیق پل کے احاطے میں جمعہ بازار کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ،صدر تجاریونین اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے ۔ اے سی چترال نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے عوام کو اشیاء خوردنوش کی سستے داموں فراہمی میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے تجار برادری پر بھی زور دیا کہ وہ عوام کو سستے داموں اشیاء خوردنوش کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔
Facebook Comments