اب سندھ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
ملتان ( آوازچترال نیوز )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ انشاءاللہ اب سندھ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی،ملکی معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے ۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ انشا ءاللہ اب سندھ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی ، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے ، تحریک انصا ف کو مشکل حالات میں حکومت ملی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جلد روز گار کے مواقع پیدا ہونگے ، تحریک انصاف کی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو خزانہ خالی تھا ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین،سعودی عرب اوریواے ای مددنہ کرتے توملک دیوالیہ ہوجاتا،تسلیم کرتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی ہوئی ہے،معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے ۔انہوں نے کہا کہ ؒچینی سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیارہیں،سی پیک منصوبے کوکچھ نہیں ہوگا۔