تازہ ترین

خیبرپختونخواہ میں بھی ناقص کارکردگی والے وزراء کی شامت آگئی

لاہور( آوازچترال نیوز ) خیبرپختونخواہ میں بھی ناقص کارکردگی والے وزراء کی شامت آگئی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے کہا کہ آئندہ 15 دنوں میں 4 یا 5 وزراء کے قلمدان تبدیل کردوں گا، جو وزیرپرفارم نہیں کرے گا اس کی وزارت تبدیل ہوگی، مجھے پوری پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔مجھے ماضی کی کارکردگی کی بنیاد پر وزیراعلیٰ منتخب کیا گیا۔انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ اچانک ہوا، وزیراعظم نے کہا کہ میں آپ کووزیراعلی بنانا چاہتا ہوں۔ وزیراعظم نے مجھ پر اعتماد کیا اور وزیراعلیٰ بنا دیا۔ مجھے پوری پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔مجھے ماضی کی کارکردگی کی بنیاد پر وزیراعلیٰ منتخب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جو وزیرپرفارم نہیں کرے گا اس کی وزارت تبدیل ہوگی۔ آئندہ 15دنوں میں 4 یا 5وزراء کے قلمدان تبدیل کردوں گا۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان اچانک آئے اور مذہبی نعرہ لگا دیا، بعد میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ آزادی مارچ ہوگا۔ فضل الرحمان کواقتدار میں رہنے کو شوق ہے۔ پی ٹی آئی کے پاس واضح مئوقف تھا جب پی ٹی آئی نے دھرنا دیا۔ لیکن مولانا فضل الرحمان کے پاس کیا بیانیہ ہے۔ مولانا واضح مئوقف اور بیانئے کے ساتھ آئے تو مولانا نے یوٹرن نہیں اباؤٹ ٹرن لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو خیبرپختونخواہ سے نکلنے نہیں دوں گا اس بیان پر قائم ہوں۔ مولانا فضل الرحمان چندے اکٹھے کررہا ہے لیکن ہم نے ان کو نکلنے نہیں دینا۔ قیام امن حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ بی آرٹی منصوبے کی 6 ماہ تاریخ دینا غلطی تھی،بی آر ٹی کو اس سال مکمل کرلیا جائے گا، بی آر ٹی کو عبوری حکومت سبوتاژ کیا ، بی آر ٹی کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی کو نشانہ بنایا جاتا ہے،بی آر ٹی میں غلطی تسلیم کرتے ہیں لیکن کرپشن نہیں ہوئی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button