تازہ ترین

آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول چترال میں تین روز سالانہ اسپورٹس گالا اختتام پذیر

چترال(نمائندہ آوازچترال)آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول چترال میں تین روزہ سالانہ اسپورٹس گالا کے تھیم کے تحت منایا گیاجس کا مقصد کھیلوں کے ذریعے اقوام متحدہ کے وضع کردہ17DOGsکو طالب علموں کے ذہنی سطح تک لے آنا،سلیبس کو SGDsکے ساتھ لنک کرنا اور طلبہ میں بین الاقوامی سوچ اُجاگر کرنا اور طلبہ کے سرگرمیوں کو اندرون ملک اور بیرونی دنیا کے تعلیمی اداروں کے ساتھ شیئر کرنا وغیرہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ ان سرگرمیوں میں سکول ہذا کے سات برٹش کونسل کے علاوہ درجنوں ملکی وغیر ملکی تعلیمی ادارے بھی شریک ہیں۔
فائنل تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد تھے۔سکول پہنچنے پر اساتذہ اور طلبا نے ڈپٹی کمشنر چترال کا شاندار استقبال کیا۔ڈپٹی کمشنر چترال نے سکول انتظامیہ کی طرف سے پروگرام میں مدعو کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور بہترین ایونٹ کے انعقاد پر ادارے کی تعریف کی۔اُنہوں نے کہا اس طرح کے سرگرمیوں سے بچے مثبت رحجانت کی طرف راغب ہوتے ہیں اور منشایات جیسے بُرے عادات سے چھٹکارا حاصل کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھاس طرح کھیلوں کے ایونٹ بھی منعقد کرانا بچوں کے لئے بہت ضروری ہے۔اُنہوں نے مختلف کھیلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے بچوں کو مبارکباد دیتے ہوئے طلباء پر زور دیا کہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ اپنے تعلیم پر توجہ مرکوز رکھیں۔ڈی سی چترال نے کھلاڑیوں کے لئے اپنی طرف سے انعامات کا بھی اعلان کیا۔
آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول چترال کے پرنسپل طفیل نواز اور محمد جلال الدین نے سکول کے بارے میں مہمانوں کوتفصیلی آگاہی دی اورتقریب میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اُنہوں کھیلوں میں حصہ لینے والے بچوں کو بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر اُنہیں مبارکباد دی۔تقریب میں سکول کے بچوں نے ملی نغمہ بھی پیش کیا۔سکول انتظامیہ کی طرف سے مہمانوں کو چترال کی روایتی سوغات چترالی ٹوپیاں پیش کی گئی اور سکول پرنسپل طفیل نواز نے ڈی سی چترال نوید احمد کو سکول کی طرف سے شیلڈ بھی پیش کیا۔تین دنوں سے جاری سپورٹس گالا میں کرکٹ،والی بال،باسکٹ بال،رسہ کشی،بیڈمینٹن،کرم بورڈ،ٹیبل ٹینس،200میڑ ریس اور بوری ڈورکے مقابلے شامل تھے۔سکول کے بچوں سپورٹس گالا میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اور بہترین سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا۔کرکٹ کا فائنل بارویں جماعت،والی بال کا فائنل گیارویں جماعت،باسکٹ بال کا فائنل بارویں جماعت،رسہ کشی کا فائنل بارویں جماعت،بیڈمنٹن کا فائنل نائن وائٹ،کرم بورڈ کا فائنل دسویں جماعت اورٹیبل ٹینس کا فائنل بارویں جماعت طالب علموں نے جیت لیا جبکہ دو سو میٹر ریس کا فاتح دسویں جماعت کے کاشف علی اوربوری کی دوڑ بارویں جماعت کے فرحان علی نے جیت لیا۔پروگرام کے آخر میں ڈی سی چترال نوید احمد، پرنسپل طفیل نواز ودیگر مہمانان نے طلبا میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے۔اسٹیج کے فرائض عطا حسین اطہر نے سر انجام دی۔

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button