تازہ ترین

معروف کاروباری شخصیت حاجی محمد خان کے نئے صنعتی یونٹ چترال سپرنگ واٹر کے افتتاح

چترال ( محکم الدین ) پاکستان کے ممتاز صنعت کار انجم نثار نے کہا ہے۔ کہ گلوبل ٹریڈ وار میں جس ملک کی معیشت مضبوط ہو گی ۔ وہی ملک ترقی کر سکے گا ۔ آج ملک کو ایٹمی طاقت کی طرح مضبوط معیشت کی ضرورت ہے ۔ کیونکہ صرف ایٹمی طاقت ہونا کافی نہیں ۔جسکی مثال ہمارے سامنے کہ سویت یونین ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود معاشی طور پر کمزورہونے کی وجہ سے اپنے زیر تسلط ریاستوں کو بکھرنے سےنہیں روک سکا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال کے معروف کاروباری شخصیت حاجی محمد خان کے نئے صنعتی یونٹ چترال سپرنگ واٹر کے افتتاح کےموقع پر ایک پروقار تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں معروف بزنس مین و صنعتکار سنیٹر اور ورلڈ اسلامک چیمبر آف کامرس کے وائس پریذیڈنٹ حاجی غلام علی نے صدر محفل کے فرائض انجام دی ۔ تقریب میں فاٹا چیمبر آف کامرس کے صدر قیصر خان ، رہنما پی ٹی آئی ملاکنڈ خواجہ قاسم ، ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن ، سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین، سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ ، امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد ،امیر جے یو آئی مولانا عبدالرحمن ، رہنما اے این پی سید ظفر علی شاہ ، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن صفت زرین ،رہنما تحریک انصاف حاجی سلطان، شہزادہ سراج المک ، ممتاز قانون دان عبدالولی ایڈوکیٹ کےعلاوہ چترال کے مختلف بینکوں کے منیجرز ، کاروباری شخصیات اور علاقائی عمائدین نے شرکت کی ۔ صنعت کار انجم نثار نے کہا ۔ کہ چترال کے انفراسٹرکچر کی بحالی کام سے یہ اندازہ ہو رہا ہے ۔ کہ اس ضلع کا مستقبل روشن ہے ۔ کیونکہ اس علاقے کو اللہ پاک نے بہت سے قدرتی وسائل عطافرمائے ہیں ۔ صرف ان کو کام میں لانے کی ضرورت ہے ۔ تاکہ علاقے کے معاشی حالات بہتر ہوں ۔ انہوں نے چترال میں ٹورزم کے پوٹنشل سے فوائد اٹھانے کی بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ لوگ مری ، گلیات اور دیگر مقامات سے اکتا چکے ہیں ۔ چترال مستقبل میں ٹورسٹ کیلئے دلچسپی کا سیاحتی علاقہ ہے ۔ اسلئے ہوٹلنگ انڈسٹری کیلئے کسی بھی قسم کی خدمت درکار ہو ۔ تو وہ بھر پور سپورٹ کرنےکیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے پھلوں اور دیگر نیچرل ریسورسز کو ضائع کئے بغیر ان سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ سنیٹر حاجی غلام علی نے اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ جس کے پاس ٹریڈ ہو گا ۔ وہی ترقی کرے گا ۔ اپنے بچوں سے موبائل لے لو اور انہیں کاروباری لوگوں کے پاس بیٹھاو ، کاروبار کیلئے سب سے اہم چیز پر امن ماحول ہے ۔ جو کہ خد ا کے فضل سے چترال میں بدرجہ اتم موجود ہے ۔ علاقے کی ترقی کیلئے نفرتوں کو مٹانا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ ہم نے چترال کے بھائیوں کیلئے خود کو وقف کر دیا ہے ۔ چترال کی بہتری کے حوالے سے جو بھی خدمت ہو ۔ مجھے اپنے ساتھ پائیں گے ۔ ہم مل کر اس کو ترقی دیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سرتاج احمد خان میرے چھوٹے بھائی ہیں ۔ اور یہ چترال کی ترقی کیلئے مخلص ترین شخص ہے ۔ یہی وجہ ہے میں نے اس کے جذبے کو دیکھ کر چترال چیمبر کے قیام کا مشورہ دیا اور مد آج چترال چیمبر کے ذریعے سے کاروباری لوگوں کو دس کروڑسے زیادہ فنڈ تقسیم کئے گئے ہیں ۔ یہ ابتدا ہے ۔ انشااللہ متسقبل میں کاروباری لوگوں کو مزید فوائد ملیں گے ۔ انہوں اس عزم کا بھی اظہار کیا ۔ کہ جب تک چالیس پچاس صنعتی یونٹ چترال میں نہیں لگائیں گے ۔ آرام سے نہیں بیٹھیں گے ۔ چترال چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان نے پاکستان کے ممتاز صنعت کاروں کا شکریہ ادا کیا ۔ کہ انہوں نے مختصر دعوت پر تقریب میں شمولیت کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے کہا۔کہ سنیٹرغلام علی چترال کے لوگوں سے بڑھ کر چترال کی خدمت کر رہےہیں ۔ جو کہ ان کی چترال سے والہانہ محبت کا ثبوت ہے ۔ سرتاج احمد خان ممتاز صنعت کار انجم نثار سے چترال کے کاروبار سے وابستہ افراد کو تربیت فراہم کرنے کے سلسلے میں اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ۔ کہ اس قسم کے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد سے کاروبار خصوصا چھوٹی صنعتوں کو ترقی ملے گی ۔ اور لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے ۔ چترال سپرنگ واٹر کے منیجنگ ڈائریکٹر منظور احمد نے اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ کاروبار کا وسیع میدان پڑا ہوا ہے ۔ لیکن ہم ذاتی فوائد کی بجائے مقامی لوگوں کو روزگار دینے کا سوچ رہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے ۔ کہ صوبے کاپہلا ایک میگاواٹ پرائیویٹ بجلی گھر تعمیر کرنے کا اعزاز ہمیں حاصل ہے ۔ جس سے نہ صرف وسیع ابادی بجلی سے منور ہو چکا ہے ۔ بلکہ کاروباری لوگ اس سے فائدہ اٹھارہےہیں ۔ انہون چترال سپرنگ واٹر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ یہ ڈبلیو ایچ او کے معیار کے مطابق نیچرل پانی ہے ۔ جس میں مصنوعی اجزا بالکل شامل نہیں ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ دوسرے منرل واٹر سے بالکل منفرد ہے ۔ قبل ازین سنیٹر حاجی غلام علی اور ممتاز صنعت کار انجم نثار نے چترال سپرنگ منرل واٹر کے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی ۔ بعد ازان حاجی محمد خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ اور مہمانوں کو مجوزہ ہوٹل کا سائٹ دیکھایا ۔ تقریب کے دوران مہمانوں کو چترالی چوغے اور ٹوپی پہنائے گئے ۔ اس موقع پر چترال چیمبر آف کامرس کے نو منتخب صدر و ممبران کو ممتاز صنعتکار انجم نثار اور سنیٹر غلام علی نے مبارکباد دی ۔ اور پھولوں کے ہار پہنائے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button