تازہ ترین

17 اکتوبر کو شہزادہ ولیم کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ چترال پہنچے گے

اسلام آباد(آوازچترال نیوز)  ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے بڑے پوتے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن 14 تا 18 اکتوبر پاکستان کا دورہ کریں گے، پاکستانی دفتر خارجہ کے ذرائع نے شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان سے متعلق شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا کہ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ چیریٹی پروگرام میں بھی حصّہ لیں گے۔  ذرائع دفتر کا کہنا ہے کہ شاہی جوڑا14 اکتوبر کی رات اسلام آباد پہنچے گا جس کے بعد 15اکتوبر کو صدر اوروزیراعظم سےملاقاتیں ہوں گی جبکہ شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ ہمراہ 15اکتوبرکوہی ایک اسکول کا دورہ بھی کریں گے۔ برطانوی شہزادہ اورشہزادی16اکتوبر کولاہور جائیں گے جس کے بعد شاہی مہمان ایس او ایس کا بھی دورہ کریں گے۔ ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا بادشاہی مسجدکادورہ بھی کرے گا جس کے بعد وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھی جائیں گے اور 17 اکتوبر کو شہزادہ ولیم کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ چترال پہنچے گے جبکہ 18 اکتوبر کو پرنس ولیم اہلیہ کے ہمراہ واپس برطانیہ لوٹ جائیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button