تازہ ترین
مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کا اعلان
اسلام آباد: (آوازچترال رپورٹ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی مارچ 27 کو نہیں بلکہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ 27 کو نہیں 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا، 31 اکتوبر سے قبل کوئی جلوس اسلام آباد میں داخل نہیں ہوگا۔
Facebook Comments