تازہ ترین

وعدے پورے کیوں نہیں کیے،عوام نے میئر کو گاڑی کے پیچھے باندھ کر گھسیٹا

لاہور ۔ ( آوازچترال نیوز)   تبدیلی کا دور ہے اور دنیا بھر میں تبدیلی آ رہی ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاستدانوں کے عوام کے ساتھ نوک جھونک کے واقعات اکثر جنم لیتے رہتے ہیں۔تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے یہ واقعات تواتر سے ہونے لگے ہیں۔کبھی عوام وعدے پورے نہ کرنے پر سیاستدان کو منہ کالا کر کے گھماتے ہیں،کبھی ان پر انڈے اور جوتے برساتے ہیں تو کبھی ان کے منہ پر سیاہی مل دیتے ہیں۔تاہم اب ایک ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے کہ شہرکے میئر کو وعدے پورے نہ کرنے پر گاڑی کے پیچھے باندھ کر گھسیٹا گیا ہے۔یہ واقعہ روس کی ریاست میکسیکو میں پیش آیا ہے۔میکسیکو کے جنوبی علاقے کے میئر کو وعدوں کے مطابق کام نہ کرنے پر علاقہ مکینوں نے دفتر سے زبردستی باہر نکالا اور گاڑی میں باندھ کر شہر میں گھمایا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ریاست چیپاس کے قصبے سینتا ریتا میں میئر جارج لوئس ہرنانڈیز کو دفتر سے نکال کر شہر میں گھمانے پر 11 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ میئر جارج لوئس کو بظاہر کوئی زخم نہیں آئے تاہم انہیں بری طرح گھسیٹا گیا۔میکسیکو کے شہریوں کی جانب سے میئر پر حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے جو انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں کے مطابق سڑکیں بنانے اور دیگر کام کرنے میں ناکامی پر پیش آیا۔حکام نے میئر پر حملے کے بعد ریاست میں سیکیورٹی کے لیے اضافی نفری تعینات کردی ہے۔میکسیکو میں منشیات فروش میئرز اور مقامی سیاست دانوں کو ان کے مطالبات پورے نہ کرنے پر اکثر نشانہ بناتے ہیں، جبکہ شہریوں کی جانب سے اس طرح کے واقعات عام نہیں۔میئر جارج لوئس کا کہنا تھا کہ وہ اغوا اور قتل کی کوشش پر مقدمہ دائر کروائیں گے۔رپورٹ کے مطابق لوگوں نے میئر کو گھسیٹ کر عمارت سے باہر نکالا اور گاڑی کے پیچھے لگنے پر مجبور کیا۔اس کے بعد رسی سے گاڑی کے پیچھے باندھ کر گھمایا گیاہے۔پولیس نے مداخلت کر کے میئر کو شہریوں سے چھڑایا اور انہیں لوگوں سے بچایا، تاہم اس دوران تصادم سے کئی افراد زخمی ہوئے۔یاد رہے کہ 4 ماہ قبل بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جب لوگوں کا گروہ میئر کو دفتر میں تلاش کے باوجود نہ ملنے پروہاں کچرا پھینک گیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ میئر جارج لوئس کو انتخاب کے دوران حریف امیدوار کے حامیوں سے تصادم پر گرفتار کیاگیا تھا لیکن ان کے خلاف ناکافی ثبوت کے باعث انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button