تازہ ترین

آپ پوری دنیا کے سرمایہ کاروں کو دعوت دے رہے ہیں لیکن اپنے تاجروں کو پھینٹا لگا رہے ہیں، ، جاوید چودھری کا تجزیہ

ہمیں یہ بھی ماننا ہو گا وزیراعظم کو ملک کی معاشی حالت کا بخوبی اندازہ ہے‘ یہ دنیا کے جس ملک میں بھی جاتے ہیں یہ وہاں کے صنعت کاروں‘ بزنس مینوں اور تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں‘ مجھے لگتا ہے یہ دل سے چاہتے ہیں دنیا بھر سے لوگ آئیں اور پاکستان میں سرمایہ لگائیںلیکن سوال یہ ہے آپ پوری دنیا کے سرمایہ کاروں کو دعوت دے رہے ہیں لیکن آپ کے اپنے بڑے بزنس مینوں کی حالت یہ ہے یہ ریلیف کے لیے آرمی چیف کے پاس جا کر دہائیاں دیتے ہیں جب کہ چھوٹے اور درمیانے سائز کے تاجروں نے بھی آج اسلام آباد میں دھرنا دے دیا‘ یہ ریڈزون تک جانا چاہتے تھے لیکن پولیس نے انہیں طاقت کے ساتھ روک دیا، آپ پوری دنیا کے سرمایہ کاروں کو دعوت دے رہے ہیں لیکن اپنے تاجروں کو پھینٹا لگا رہے ہیں‘ دنیا حکومت کی دعوت کو کتنا سیریس لے گی‘ تاجروں نے 28 اور29 اکتوبرکو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن کا اعلان بھی کر دیا‘ تاجروں کا شٹرڈاؤن اور مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ کیا گل کھلائے گا جب کہ حکومت آج بھی دعویٰ کر رہی ہے، مولانا مارچ کرنے نہیں آئیں گے، مولانا فضل الرحمن بھی پُر یقین ہیں اور وزیر داخلہ بھی‘ دونوں کے یقین کی کیا وجہ ہے؟ حکومت نے مولانا سے گفتگو کے لیے بیک چینل بھی کھول دیا ہے‘ یہ چینل کتنا پُر اثر ثابت ہوگا۔ اور وزیر داخلہ بھی‘ دونوں کے یقین کی کیا وجہ ہے؟ حکومت نے مولانا سے گفتگو کے لیے بیک چینل بھی کھول دیا ہے‘ یہ چینل کتنا پُر اثر ثابت ہوگا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button