تازہ ترین

گریڈ 17سے 20 تک کے 35 صو بائی افسر تبدیل..عبدالولی خان کو اسسٹنٹ کمشنر چترال

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)صوبائی حکومت نے گریڈ 17 سے گریڈ 20 تک کے35افسروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اعلامیوں کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری آئی پی سی محمد ارشد کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن اکیڈمی ٗایڈیشنل سیکرٹری صنعت عرفان اللہ کو تبدیل کرے ایم ڈی ایلیمنٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن رجسٹرار کو آپریٹو سوسائٹی خیبر پختونخوا ٗمحمد علی شاہ کو ڈائریکٹر جنرل پاکستان فارسٹ انسٹی ٹیوٹ، ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن اکیڈمی پروفیسر منور عالم کو ہائیر ایجوکیشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔  ڈائریکٹر کلچر محمد نواز کو ڈائریکٹر سپورٹس ضم شدہ اضلاع ٗ سیکرٹری خیبر پختونخوا کمیشن برائے خواتین شمع نعمت کو ڈائریکٹر کلچر ٗ ایڈیشنل کمشنر بنوں شہاب حامد یوسفزئی کو رجسٹرار کو آپریٹو سوسائٹیز ٗ ایڈیشنل سیکرٹری صنعت محمد انور خان کو ڈائریکٹر جنرل ایم اینڈ ای پی اینڈ ڈی ٗایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لکی مروت خالد محمود کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں، ڈپٹی کمشنر ہری پور عارف اللہ اعوان کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت ٗ تعیناتی کے منتظر ندیم ناصر کو ڈپٹی کمشنر ہری پورٗ ایڈیشنل سیکرٹری ماحولیات شفیع اللہ خان کو اسی عہدے پر برقرار رکھا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان دل نواز کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ڈپٹی سیکرٹری آئی پی سی حمیداللہ کو ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان فہیداللہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان ٗڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن رحمت علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ جان محمد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان ٗایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان نیاز محمد کو اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر دیر زمین خان کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔  سیکشن آفیسر بلدیات عدنان ابرار کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر غازی ہری پور، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عادل ایوب کو اسسٹنٹ کمشنر خان پور ہری پور، سیکشن آفیسر پی ایچ ای نور محمد کو اسسٹنٹ کمشنر الائی بٹ گرام، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش چترال عبدالولی خان کو اسسٹنٹ کمشنر چترال انڈر ٹرانسفر عبدالحق کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش چترال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان سہیل الرحمان کو اسسٹنٹ کمشنر درگئی ملاکنڈ، سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ اسداللہ کو اسسٹنٹ کمشنر خدو خیل بونیر، تعیناتی کے منتظر نیک محمد کو اسسٹنٹ کمشنر قبائلی ضلع باڑہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محمد قمر کو اسسٹنٹ کمشنر ٹر ائبل سب ڈویژن بنوں، اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی ثوبیہ ضیاء کو تبدیل کر کے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سیکشن آفیسر معدنیات منظور احمد کو اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی، ا یڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو ایبٹ آباد سید گلفام عباس شاہ کو اسسٹنٹ کمشنر واڑی دیر بالا سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ عید نواز کو اسسٹنٹ کمشنر بانڈہ داؤد شاہ کرک، اسسٹنٹ کمشنر لکی مروت نعمان علی شاہ کو اسسٹنٹ ٹرائبل تحصیل پشاور جبکہ انڈر ٹرانسفر اسحاق احمد کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گاگرہ بونیر تعینات کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button