77

بی آر ٹی روٹ پر چلنے والی سائیکلیں پشاور پہنچ گئیں

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے میں مختلف مقامات پر 32سائیکل اسٹیشن بھی بنائے جا رہے ہیں ٗ جہاں پر کیاسک کی سہولت بھی دستیاب ہوگی ٗ زو سائیکل شیئرنگ سسٹم کے تحت 360جدید سائیکلیں پشاور پہنچ گئی ہیں۔  یہ سائیکلیں چین اور ہوا کے بغیر ٹائروں پر مشتمل ہے ٗ ٹرانس پشاور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیاض خان کے مطابق ان سائیکلوں کی اونچائی مسافروں کی ضرورت کے مطابق با آسانی ایڈجسٹ ہو سکتی ہے ٗ کم روشنی کے دوران ان میں خود کار ایل ای ڈی لائٹس اور ریفیکٹرز بھی موجود ہیں۔  مسافر سمارت کاریڈ یا زو موبائل ایپ کے ذریعے سائیکل کرایہ پر حاصل کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ بسوں سے اترنے والے مسافر سائیکل کرایہ پر حاصل کرکے اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے ٗ جبکہ یہ سائیکلیں 30منٹ سے کئی گھنٹوں تک کرایہ پر حاصل کی جا سکیں گی۔

Facebook Comments