نوٹیفیکشن کے بجائے فیس بک کے ذریعے حکم جاری۔۔دی لینگ لینڈز سکول،کا لج کو چند دنوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ اساتذہ اورطلباء
چترال(نمائندہ آوازچترال)لینگ لینڈز سکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ منگل مورخہ9اکتوبر کو معمول کے مطابق دی لینگ لینڈز سکول،کالج کے اساتذہ اورطلباء مقررہ وقت پر اپنے بس اسٹاپ پہنچے تو انہیں پتہ چلا کہ سکول کو چند دنوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔سکول انتظامیہ نے ادارے کو بندکرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکشن کے بجائے رات کے وقت فیس بک کے ذریعے یہ حکم جاری کی تھی۔پریس ریلز میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ اور طلباء جنگ بازار میں واقع سکول کے آفس پہنچے تو آفس اور سکول کے گیٹ کو بند پایا اور بعد میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کی ضلعی انتظامیہ اور والدین کے سامنے اساتذہ نے کہا کہ سکول میں کلاسز معمول کے مطابق ہورہے تھے اور اب جاری رہیں گے۔اساتذہ نے ضلعی انتظامیہ کے سامنے اپنے پُرامن احتجاج اور مطالبات کا ذکر کرنے کے ساتھ اُن کی منظوری کا مطالبہ کیا۔ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کے دوران والدین بھی شامل تھے۔ملاقات میں یہ یقین دہانی کی گئی کہ سکول میں کلاسز پہلے کی طرح معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی گئی کہ سکول اور اساتذہ کے مطالبات کے حوالے سے غور ہورہا ہے اور اس پر جلدی عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کی گئی۔