تازہ ترین

محمود خان کا فضل الرحمٰن کو چیلنج

خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے ایک بار پھر جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو چیلنج کر دیا۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کو روک کر دکھاؤں گا، جمعیت علمائے اسلام ف کا احتجاج ناقابلِ فہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں مولانا کس اسلام آباد کی خدمت کرنے نکل رہے ہیں، پی ٹی آئی نے جو دھرنا دیا وہ 4 حلقے کھلوانے کے لیے تھا۔  واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی جماعت جمعیت علمائے اسلام ف نے 27 اکتوبر کو حکومت کے خلاف آزادی مارچ کے نام سے اسلام آباد میں احتجاج کرنے اعلان کر رکھا ہے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button