تازہ ترین

5اے ایس پیز سمیت 8 پولیس افسران کے تبادلے

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم کی ہدایت پر حال ہی میں ایف سی سے محکمہ پولیس میں رپورٹ کرنیوالے پانچ اے ایس پیز سمیت 8 پولیس افسران کی تبادلوں و تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے جبکہ ڈی پی او چمکنی کو سی پی او میں رپورٹ درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اعلا میہ کے مطابق تعینا تی کے منتظر اے ایس پی حسن جہا نگیر کو ایس ڈی پی او حیا ت آباد۔ اے ایس پی خا ن زیب خا ن کو ایس ڈی پی او چمکنی، اے ایس پی محمد وقا ر عظیم کو ایس ڈی پی او تخت بھائی مر دان، اے ایس پی دانیا ل احمد جا وید کو ایس ڈی پی او صدر کو ہا ٹ اور اے ایس پی اویس شفیق کو ایس ڈی پی او میر پو ر ایبٹ آباد تعینا ت کر دیا گیا جبکہ ڈی ایس پی محمد الطا ف کو ایس ڈی پی او میر پو ر ایبٹ آباد سے ایس ڈی پی او کینٹ ایبٹ آباد، ڈی ایس پی محمد یا سین کو ایس ڈی پی او کینٹ ایبٹ آبا د سے ایس ڈی پی او گلیا ت ایبٹ آباد، ڈی ایس پی محمد جاوید کو ایس ڈی پی او گلیا ت ایبٹ آباد سے ایس ڈی پی او غا زی ہر پو ر تعینا ت کر دیا گیا جبکہ قائمقام ایس ڈی پی او چمکنی پشاور حیدر علی کو سنٹر پولیس آفس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button