خیبر پختونخوا میں مرغا مرغی پیکیج دینے کی تیاریاں | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / خیبر پختونخوا میں مرغا مرغی پیکیج دینے کی تیاریاں

خیبر پختونخوا میں مرغا مرغی پیکیج دینے کی تیاریاں

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)خیبرپختونخوا میں وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق دیہی معیشت کی بنیاد بہتر بنانے کے لیے مرغا مرغی پیکج پرعملدر آمد کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اس سلسلہ میں حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے منصوبہ پر کل 830ملین روپے لاگت کاتخمینہ ہے ذرائع کے مطابق منصوبہ کے تحت مستحق گھرانوں میں پانچ مرغیاں اورایک مرغ تقسیم کیاجائے گا اوران کو ایک سال تک اان کوپالنے کاپابندبھی بنایاجائے گا دیسی مرغیوں سے انڈوں کے حصول کی ترغیب دی جائے گی تاکہ کسی نہ کسی حد تک ضرورت مند گھرانوں کی معاشی مشکلات کم ہوسکیں۔ ذرائع کے مطابق دیہی اورپسماندہ علاقوں کو ترجیح دی جائے گی حکمت عملی کے تحت ان بیواؤں کو خصوصی ترجیح دی جائے گی جو اپنے گھرانے کی کفالت کررہی ہیں دن کے علاوہ معذور افراد اوریتیموں کو بھی پیکج دیاجائے گا سابقہ ناظمین اور آئمہ کرام کی تصدیق قابل قبول ہوگی حکومتی ذرائع کے مطابق منصوبہ سے ہزاروں گھرانے مستفید ہوسکیں گے

error: Content is protected !!