عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا،گھروں پر صفائی ٹیکس لگانے کی منظوری دے دی گئی،ہر گھر سے اب کتنے ہزار تک ماہانہ ٹیکس وصول کیاجائیگا،تفصیلات جاری
اسلام آباد( آوازچترال نیوز) میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے گھروں پر صفائی ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کیمطابق پی ٹی آئی کی حکومت میں عوام کو ایک اور ٹیکس کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے گھروں پر صفائی ٹیکس لگانے کی منظوری دے دی ہے۔7 رکنی کمیٹی نے صفائی ٹیکس لگانے کے لیے سفارشات کی تھیں۔میٹرو پولیٹین کارپوریشن نے صفائی ٹیکس لگانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی تھی۔میٹرو پولیٹین کارپوریشن کے اجلاس میں سفارشات کی منظوری دی گئی تھی۔ سرکاری گھروں پر 300 سے ایک ہزار تک ماہانہ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔پرائیویٹ گھروں پر 400سے 4 ہزار روپے تک ماہانہ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔مختلف مراکز،بلیو ایریا کی عمارتوں پر 4 سے 5 روپے فی مربع فٹ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔شہری اور دیہی علاقوں کی سرکاری عمارتوں پر 2روپے فی مربع فٹ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔پٹرول پمپمس، ہوٹلز، شادی ہالز اور انڈسٹریل ایریا پر بھی سفائی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔