بر چراگاہ نگر میں خونخوار چیتےکا مویشیوں پر حملہ 80 مویشی ہلاک چرواہے بھاگ کر جان بچانے میں کامیاب
نگر (آوازچترال رپورٹ)نگر خاص کے بر چراگاہ میں خونخوار چیتے کا حملہ درجنوں مویشی ہلاک، چیتے نے رات گئے مویشی کے باڈے پر اچانک حملہ کیا جس کے نتیجے میں نگر خاص عوام کے درجنوں مال مویشی ہلاک ہو گئے ہیں۔ واضح رہے چیتے نے اس سے قبل بھی نگر خاص کے مختلف چراہ گاہو ں رش، سپلتر تیر گنسپرمیں موسم گرمیہ کے دوران بھی مختلف حملوں میں درجنوں مال مویشی ہلا کئے تھے جسے کے باعث علاقے کے عوام کا بڑا مالی نقصان ہوا ہے۔ جیتے کی مال مویشی پر حملوں کی وجہ سے نگر خاص کے عوام میں شدید تشویش کی لہر دوڑ رہی ہیں اس بارے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلاحی تنظیم نوجوانان نگر خاص کے ذمہ دراران نے محکمہ تحفظ جنگلی حیات اور تحفظ جنگلی حیات کیلئے کام کرنے والے نجی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات کے تد اک کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں اور ہلاک شدہ مال مویشی کے ملکان کو معاوضہ دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔