تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف اپرچترال کے سینئررہنمارحمت غازی اورشہزادہ سکندرالملک نے متوقع بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کااعلان

اپرچترال( آوازچترال نیوز)گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کا ورکرز کنو یشن ریٹائرڈ پروفیسررحمت کریم بیگ کی زیر صدارت ایک نجی کالج میں منعقد ہوا۔ پارٹی قیادت اور ورکرزنے کھل کر پارٹی امور پر بات چیت کی اور آنے والے بلدیاتی الیکشن کےلئے ویلج کونسل سے لیکر ڈسٹرکٹ سطح پر ایک عبوری کمیٹی تشکیل دینے پر زور دیا۔ ورکروںنے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اپر چترال کے لئے ایک الگ سیکٹریٹ ہونا چائیے تاکہ اپنے مسائل کے حال کے لئے پارٹی قیادت تک پہنچنے میں ہمیں آسانی ہو اور پارٹی معاملات اسی سیکٹریٹ میں سر انجام پائیں۔ پارٹی قیادت نے ورکرز کو یقین دہانی کرتے ہوئے فوری طور پر اپر چترال کے لے جلد سیکٹریٹ بنانے اور لائحہ عمل مرتب کرنے کااعلان کیا تاہم انہوںنے کہاکہ تنظیم سازی کے لئے دوبارہ اجلاس بلایاجائے گا۔جس میںعبوری کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف اپرچترال کے سینئررہنمارحمت غازی اورشہزادہ سکندرالملک نے متوقع بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ اگرپارٹی ٹکٹ دیاگیاتوقومی اورصوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گے بلدیات میں نوجوانوں کوموقع دیاجاناچاہیے۔اس موقع پرآنے والے بلدیات انتخابات میں تحصیل مستوج کی تحصیل کونسل کے لئے سیدمختارعلی شاہ ایڈوکیٹ اورسردارحکیم نے الیکشن لڑنے کی خواہش کااظہارکیا۔تاہم پارٹی قیادت نے کہاکہ الیکشن کے موقع پردونوںاُمیدواروںکی پوزیشن دیکھ کرٹکٹ کافیصلہ کیاجائےگا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button