تازہ ترین
جمعیت علمائے اسلام (ف)نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ میں خواتین پر بڑی پابندی لگادی،مولانا فضل الرحمن کا (ن)لیگ کو بھی اہم پیغام
اسلام آباد ( آوازچترال نیوز )جمعیت علمائے اسلام (ف)نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ میں خواتین کی شرکت پر پابندی لگا دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جے یو آئی(ف)سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے آزادی مارچ میں خواتین کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مسلم لیگ ن کو بھی پیغام بھجوا دیا گیا ہے، جس میںکہا گیا کہ اگرمارچ میں ساتھ دیں توعورتوں کو ساتھ نہ لائیں۔مولانافضل الرحمن نے مسلم لیگ ن سے کہا کہ آزادی مارچ کے سلسلے میں جو وفود بھجوائے جائیں ان میں بھی خواتین کو شامل نہ رکھیں۔مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پیغام ملنے کے بعد مسلم لیگ ن نے اپنی خواتین کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ وہ آزادی مارچ میں شرکت نہ کریں۔
Facebook Comments