تازہ ترین
ڈی پی او چترال کا اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اور ٹریفک اہلکاروں میں انعامات اور اسناد تقسیم
چترال( نمائندہ آوازچترال) ڈی پی او چترال وسیم ریاض(پی ایس پی) کا جوانوں کی شکایات اورعرض ومعروض سننے کی خاطر اردلی روم کا انعقاد اور بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و جوانان اور پولیس ٹریفک اہلکاروں میں انعام واسنا د تقسیم کیے گئے. تفصیلات کے مطابق ڈی پی اؤ چترال نے کمسن موٹر سائیکل چلانے والو ں،ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا جس میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ۔ لوکل پولیس نے مہم میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر ڈی پی اؤ چترال نے پولیس آفیسرز کو نقد انعامات اوراسناد تقسیم کئے اور مہم جاری رکھنے اور مزید کارکردگی دیکھانے کے احکامات بھی جاری کیے ۔واضح رہے ڈی پی اؤ کے اس اقدام سے حادثا ت اور منشیات فروشی کا گرا ف کافی گر گیا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے ۔
Facebook Comments