ضلعی انتظامیہ اپرچترال کے زیر انتظام بونی میں کشمیریوں ریلی کا اہتمام
چترال(نمائندہ آوازچترال) گذشتہ روزضلعی انتظامیہ اپرچترال کے زیر انتظام بونی میں کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ایک بڑی ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اپرچترال معظم خان کررہے تھے۔ریلی میں سرکاری اورغیرسرکاری سکولوں کے اساتذہ،طلباء، تاجر برادری اوردیگرنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا ہے اور ہم بھارت کے قبضہ سے کشمیر کو آزاد کروا کر دم لیں گے بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر ظلم و جبر مزید برداشت نہیں کیا جائے گا مودی سرکار کو آگاہ کرتے ہیں وہ اپنی فوج کو کشمیر سے فوری واپس بلالے اگر کشمیری عوام پر ظلم و ستم نہ روکا گیا تو بھارت کو دنیا کے نقشے سے مٹا دیں گے۔ ہرچترالی کشمیریوں کی آزادی کے لیے اپنے جان کا نذرانہ تک دینے کو تیار ہے بھارت ہوش کے ناخن لے اور فوری طورپر کشمیر سے نکل جائے ریلی کے اختتام پر کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی