پراونشل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر متعدد افسروں کی ترقی | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / پراونشل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر متعدد افسروں کی ترقی

پراونشل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر متعدد افسروں کی ترقی

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) صوبائی حکومت نے پراونشل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر متعدد افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے ٗسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے الگ الگ اعلامیوں کے مطابق گریڈ 19 سے 20 میں مستقبل بنیادوں پرترقی پانے والوں میں ایڈیشنل سیکرٹری آئی پی سی محمد ارشد ٹو ٗسپیشل سیکرٹری داخلہ راشد خان، سیکرٹری زکواۃ و عشر محمد ادریس خان، ایڈیشنل سیکرٹری زکواۃ جنت گل، ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی محمد طاہر اورکزئی اور ایڈیشنل سیکرٹری صنعت عرفان اللہ شامل ہیں۔ اسی طرح گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ایکٹنگ چارج کی بنیاد پر ترقی پانے والوں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لکی مروت خالد محمود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹانک حافظ اللہ، ڈائریکٹر بلدیات ضم شدہ اضلاع جاوید اللہ محسود، ڈپٹی سیکرٹری بلدیات ضم شدہ اضلاع سیکرٹریٹ مثل خان، ڈپٹی سیکرٹری کم پرائیو یٹ سیکر ٹری برائے چیف سیکرٹری حبیب اللہ، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت منظور الہٰی، ڈپٹی سیکرٹری ضم شدہ اضلاع سیکرٹریٹ مرزا علی ٗ ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشن ٹو محمد سعید اللہ، مسرت اسماعیل بٹ، ایڈیشنل کمشنر مردان عبدالکبیر خان، ڈپٹی سیکرٹری ایس ٹی آئی جاوید علی ٗڈپٹی سیکرٹری داخلہ محمد رحمان ٗ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ ناصر امان اور ایڈیشنل کمشنر ڈی آئی خان محمد یعقوب برکی شامل ہیں۔ اسی طرح جن افسران کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں مستقل بنیادوں پر ترقی دی گئی ہے ان میں تعیناتی کے منتظر احمد معراج ٗڈپٹی سیکرٹری کھیل انجینئر سید شاہ زیب ٗ اسسٹنٹ کمشنر تنگی علی رضا ڈپٹی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات، شبیر خان، ڈپٹی کو آرڈینٹر پی ایم آر یو مس ناظمہ شاہین، ڈپٹی سیکرٹری اوقاف زاہد عثمان، اسسٹنٹ کمشنر مٹہ سوات ضامن خان اسسٹنٹ کمشنر بانڈہ داؤد شاہ عبیداللہ، سیکرٹری برائے کمشنر ملاکنڈ آفتاب احمدخان ٗ ڈپٹی سیکرٹری کھیل مس ارم شاہین ٗڈپٹی ڈائریکٹر آئی ایم یو طارق اللہ اسٹیبلشمنٹ آفیسر ملاکنڈ عالمگیر اسسٹنٹ کمشنر واڑی دیر بالا اسرار احمد ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی، بشیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر باڑہ کاشف، قیوم، ڈی ایم او وسیم خان ٗ اسسٹنٹ کمشنر حسن خیل پشاور فہید اکرام قاضی، اسسٹنٹ کمشنر خدوخیل بونیر فہید اللہ خان، اسسٹنٹ کمشنر شیرنگل دیر بالا سید علی رضا شاہ، ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ عصمت اللہ اور سیکشن آفیسر بلدیات رحیم اللہ شامل ہیں۔

error: Content is protected !!