تازہ ترین

شوکت یوسفزئی نے بی آر ٹی پشاور پر ڈیڈ لائن دینے کی غلطی تسلیم کرلی

پشاور:(آوازچترال رپورٹ) وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے بی آر ٹی پشاور پر ڈیڈ لائن دینے کی غلطی تسلیم کرلی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بی آر ٹی پر ڈیڈ لائن دے کر ہم نے غلطی کی جو ڈیڈلائن دی وہ انفراسٹکچر کے لیے تھی۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ رواں سال کے آخر تک مکمل کرلیں گے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا کابینہ میں کارکردگی کی بنیاد پر ردو بدل کیا جائے گا جو بھی وزیر کام میں دلچسپی نہیں لے گا، اس کو تبدیل کیا جائے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button