تازہ ترین
نئے ڈاکٹروں کو ہسپتالوں میں تعینات کرنیکا فیصلہ
پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)خیبر پختونخوا حکومت نے پبلک سروس کمیشن کی سفارش پر786ڈاکٹروں کی ہسپتالوں میں فوری تعیناتی اور 400ڈاکٹر ایڈہاک پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ٗ جبکہ ہڑتالی ڈاکٹروں کی برطرفی پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے سپیشل سیکرٹری ڈاکٹر فاروق جمیل کے مطابق ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی جانب سے احتجاج بلاجواز ہے ٗسرکاری ملازم ہسپتال کے اندر احتجاج نہیں کرسکتے۔ پشاورہائی کورٹ میں پیش ہونے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ عدالتی احکامات پر عدالت میں پیش ہوئے، ڈاکٹرز مریضوں کے مفاد میں احتجاج کو ختم کریں کیونکہ ڈیوٹی کے دوران احتجاج درست اقدام نہیں، ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹروں کوبھی احتجاج کیلئے مجبور کرنا درست نہیں کیونکہ یہ مریضوں کی زندگی کا مسئلہ ہے۔
Facebook Comments