ایم این اے چترالی کا چیف سیکرٹری کی جانب سے لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کے پرنسپل کے بارے میں لائے گئے یکطرفہ فیصلے پر شدید رد عمل کا اظہار
چترال( نمائندہ آوازچترال )ایم این اے چترالی نے لینگ لینڈسکول کے بارے میں حکومت کے یکطرفہ فیصلے کو مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ اسکول میں تنازعہ کے بارے میں چیف سکریٹری کا فیصلہ یکطرفہ تھا کیونکہ دوسرے اسٹیک ہولڈرز کو بورڈ میں نہیں لیا گیا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم نام نہاد بورڈ آف گورنر اور چیف سکریٹری کے فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتے کہا کہ چیف سیکرٹری کون ہوتے ہیں ایسا فیصلہ کرنے والا۔اُنہوں نے کہا کہ میں اسٹیک ہولڈر ہوں؟ آپ ایسا نہیں کرسکتے جیسے میں اسٹیک ہولڈر ہوں اور بورڈ آف گورنر نہیں، ”انہوں نے متنبہ کیا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ سکول کی عملی طور پر عدم موجودگی کی انتظامیہ نے جو فیصلہ لیا ہے وہ قابل قبول نہیں ہے۔ اُنہوں نے متنبہ کیا، ”میں اس کی قطعاًاجازت نہیں دوں گا کیوں کہ اصلی اسٹیک ہولڈرز، جو علاقے کے منتخب نمائندے ہیں، والدین اور عمائدین سے ضرور مشورہ کیا جانا چاہئے۔” اُنہوں نے سوال کیا کہ ایک بورڈ آف گورنر جس نے سکول کی بہتری کے لئے کچھ نہیں کیا تھا سوائے اس کے کہ برطانوی پرنسپل کو دیئے گئے چندہ سے بھاری رقم کی منظوری دی جائے تو وہ ایسا یکطرفہ فیصلہ کس طرح لے سکتا ہے۔