حکومت نے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری مسترد کردی | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / حکومت نے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری مسترد کردی

حکومت نے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری مسترد کردی

اسلام آباد: (آوازچترال رپورٹ)حکومت نے اکتوبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔   حکومت نے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری مسترد کردی ہے اور اکتوبر کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی تھی، تاہم وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ستمبر کے وسط میں عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے رجحان کی وجہ سے قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔ قبل ازیں اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی گئی تھی۔ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 23 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 41 پیسے سستا کرنے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

error: Content is protected !!