خیبر پختوخوا ٹورازم ایکٹ صوبائی اسمبلی سے منظور | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / خیبر پختوخوا ٹورازم ایکٹ صوبائی اسمبلی سے منظور

خیبر پختوخوا ٹورازم ایکٹ صوبائی اسمبلی سے منظور

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔خیبر پختونخوا اسمبلی نے سپیشل پولیس فورس کے اہلکاروں کی مستقلی کا بل اورخیبر پختونخوا ٹورازم ایکٹ 2019ء منظور کر لئے ہیں ٗ پولیس سے متعلق بل صوبائی وزیرقانون سلطان محمد نے پیش کیا بل کے تحت صوبے بھر کے سپیشل پولیس اہلکار رواں سال یکم اگست سے مستقل ملازم تصور کیے جائیں گے سپیشل پولیس اہلکاروں کی سنیارٹی کو برقرار رکھا جائے گامتعلقہ اضلاع کے ڈی پی او کو سپیشل پولیس کے سکروٹنی کا اختیار دیا گیا ہے ڈی پی او متعلقہ اہلکاروں کی لسٹ محکمہ داخلہ کو حوالہ کرے گااپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے پولیس اہلکاروں کی مستقلی کاخیرمقدم کیا اورحکومت کاشکریہ اداکیابعدازاں سینئروزیربرائے سیاحت عاطف خان نے خیبرپختونخواٹوازم ایکٹ2019ء ایوان میں پیش کیا ٹوارزم ایکٹ کے تحت سٹرٹجی بورڈ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ بورڈ کی سربراہی وزیر اعلی خیبر پختونخوا کرینگے سٹریٹیجی بورڈ سیاحت کے حوالے سے اہداف،فروغ ترقیاتی کاموں اور خلاف ورزی کے متعلق فیصلے کرے گی بل کے تحت اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کے سربراہ ڈی جی ہونگے سیاحتی اتھارٹی ہوٹلز کو بند کرنے،مالی و انتظامی اختیارات اور اہم امور پر فیصلہ کرے گی کلچر اور ٹوارزم کے اضافی ملازمین و سرپلس پول بھیجا جائے گاٹوارزم کارپوریشن کے ملازمین کو سکروٹنی کمیٹی کے عمل سے گزرنا ہو گاسرپلس پول کے ملازمین کو دوسرے محکموں میں کھپایا جائے گاایکٹ کے تحت ٹوارزم زون قائم کیا جائے گا۔ ٹوارزم زون میں ہوٹل سڑکوں اور پمپس اور دیگر چیزوں کے لیے مقامات مختص ہونگے ایکٹ کے تحت ٹوارزم پولیس کا قیام عمل میں لایا جائے گاٹوارزم پولیس سیاحتی مقامات پر خلاف وزری کے خلاف ایکشن لے گی ٹور ازم اتھارٹی مالی اور انتظامی امور میں خود مختار ہو گی لائسنس نہ لینے پر 5 لاکھ بے قاعدگیوں پر ایک لاکھ،گندگی پھیلانے پر ایک لاکھ جرمانہ مختص کیاگیاہے ٹوارزم زون میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 50 ہزار مختص جگہ کو دیگر کاموں کے لیے استعمال کرنے پر 5 لاکھ جرمانہ ہو گابغیر اجازت کے درخت کاٹنے پر 50ہزار، عمومی خلاف ورزی پر دس ہزار جرمانہ ہو گاتمام جرائم قابل ضمانت ہیں۔

error: Content is protected !!