ایل پی جی کی قیمتوں میں 12 روپے 24 پیسے فی کلواضافہ کردیا
لاہور ( آوازچترال نیوز) اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں 12 روپے 24 پیسے فی کلو اضافہ کردیا، ، گھریلوسلنڈر کی قیمت بڑھ کر1476 روپے ہوگئی، اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں 12روپے 24 پیسے فی کلواضافہ کردیا۔ اوگرا نے اکتوبر کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اسی طرح گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 148 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے باعث گھریلو سلنڈر کی قیمت بڑھ کر 1476روپے ہوگئی۔ اسی طرح ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے کمرشل سلنڈر کی قیمت بڑھ کر5 ہزار 660 روپے ہوگئی ہے۔ مزید برآں اوگرا نے یکم اکتوبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات میں 3 روپے 23 پیسے کمی کی سفارش کردی، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔ اوگرا کی سمری میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 41 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ واضح رہے کل یکم اکتوبر کیلئے آج رات تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی کمی کا حتمی اعلان کردیا جائے گا۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ جس کے باعث حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تیل کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔